مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے پوری دنیا متاثر ،حقائق سامنے رکھوں گا، اورنگزیب

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے مشرق وسطیٰ کی صورتحال نے پوری دنیا کو متاثر کیا ،بہت سے حقائق سامنے رکھوں گا۔

سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہا دعا گو ہیں پاکستانی قیادت مسئلے کے حل میں کامیاب ہو، مجموعی طور پر پہلے 3 ہفتوں میں 129 ارب کی سبسڈی دی گئی،سبسڈی دی گئی تو بڑی تنقید سامنے آئی، پھر فیصلہ ہوا سبسڈی کو ٹارگٹڈ کیا جائے،خطے کی صورتحال کے باعث خیبرپختونخوا سمیت تمام صوبائی حکومتوں نے ساتھ دیا۔

وزیر خزانہ نے کہا بار بار شکریہ ادا کر رہا ہوں کیونکہ صوبائی حکومتوں کے بغیر ممکن نہیں تھا،ٹارگٹڈ سبسڈی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، خطے میں جاری کشیدگی ختم بھی ہو جائے تو اثرات اگلے سال تک جائیں گے،ایف بی آر محصولات کے اہداف پورے ہوں یا نہیں اضافہ ہونا بہتری ہے۔