راولپنڈی :(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاہے عدالتوں میں صرف کارروائیاں ہورہی ہیں ،انصاف کی امید نہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاتمام جرائم، آئینی و قانونی خلاف ورزیاں صرف ریکارڈ پر لارہے ہیں، 26 اور 27 ویں ترامیم سے عدالتیں حکومتی ماتحت ادارہ بن چکیں، وزیر داخلہ کی طرف سے کہا گیا عدالت سے 2ہفتوں کا وقت لےکر دیتے ہیں، بادشاہ سلامت وزیر داخلہ خود کہتے ہیں عدالتوں نے کب سزا اور کب ریلیف دینا ہے؟ فیصلہ ہمیں کرنا ہے۔
قبل ازیں انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں وکیل صفائی کی جانب سے 342 کا بیان جمع کرانے کےلئے مہلت کی استدعا منظور کرلی، مزید سماعت 3 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔
ملک بھر کی عدالتیں حکومتی ماتحت ادارہ ،انصاف کی امید نہیں، علیمہ خان



















