ڈھاکہ:(مشرق نیوز)میرپور ٹیسٹ کا پہلا روز بنگلہ دیش کے نام،4 وکٹوں پر 301 رنز بنا لیے۔
میرپور ڈھاکہ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو ابتدائی 2 وکٹیں 31 رنز پر گر گئیں،محمود الحسن جوئے 8 اور شادمان اسلام 13 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تاہم مومن الحق نے کپتان نجم الحسن شنتو کے ساتھ تیسری وکٹ پر 170 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو مشکل سے نکالا۔
نجم الحسن شنتو 101 رنز بناکر آوٹ ہوئے تو مومن الحق (91)نے مشفق الرحیم کے ہمراہ چوتھی وکٹ پر 75 رنز کی مزید شراکت بنائی۔
کھیل کے اختتام تک بنگلہ دیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز بنالیے،پاکستان کی جانب سے حسن علی، شاہین آفریدی، عباس اور نعمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
میر رضا علی کیس، پولیس سرجن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنگین خامیوں کی نشاندہی
پنجاب ، تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
پاکستان میں نئی غیرملکی کمپنیوں کی رجسٹریشن کا ریکارڈ قائم
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ: پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پیچھے چھوڑ دیا
ارطغرل کے عبدالرحمن الپ جلال آل کا جلد پاکستان آنے کا اعلان
افغانستان میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بھارتی مالی سپورٹ حاصل ہے:پاکستان
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ساڑھے 12 ارب روپے طلب
حوثیوں کا حملہ، آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری ٹریفک اچانک کم ہو گئی
وزیراعظم کا آج فیلڈ مارشل کے ہمراہ سعوی عرب روانہ ہوں گے
امریکہ دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ


















