صدرسے ملائیشین وزیر داخلہ کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) صدرآصف زرداری سے ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین نصوتیون بن اسماعیل کی ملاقات،سکیورٹی، قانون نافذ کرنےوالے اداروں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

آصف زرداری نے کہا پاکستان ،ملائیشیا کے برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت ،باہمی احترام کی مضبوط بنیادوں پر قائم،انسداد دہشتگردی، منشیات کی روک تھام اور انسانی سمگلنگ کےخلاف مشترکہ تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، متعلقہ اداروں کے درمیان مسلسل رابطے اور تعاون سے دونوں ممالک کے شہریوں کو مزید سہولت فراہم کی جا سکتی ہے۔

دریں اثنا وزیر داخلہ محسن نقوی سے بھی ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین ناسوتیون بن اسماعیل نے ملاقات کی ،وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے،دونوں ممالک نے دہشتگردوں ،منشیات فروشوں کی سرکوبی کےلئے انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھانے پر اتفاق ،انسداد دہشت گردی، منشیات ،انسانی سمگلنگ کے خلاف مشترکہ حکمت عملی کو مزید مثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔