تیراہ میں خفیہ آپریشنز جاری رہتے ،کے پی حکومت غلط بیانی نہ کرے،عطا تارڑ

کوٹ مومن:(مشرق نیوز) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے وادی تیراہ خالی کرانے میں کوئی صداقت نہیں،غلط خبریں چلائی گئیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا وادی تیراہ میں خفیہ آپریشنز جاری رہتے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت غلط بیانی نہ کرے،جھوٹے پروپیگنڈے کا نوٹس لے لیا، رضاکارانہ نقل مکانی کرنے والوں کیلئے4 ارب کے فنڈ رکھے ،علاقے سے انخلا کو فوج سے جوڑنا غلط بیانی ہے، وزیر اطلاعات نے کہا کے پی حکومت صوبے کے عوام کی بہتری پر توجہ ،فلاحی منصوبے شروع کرے،فرانزک لیب بنائے،لوگ احتجاج کی کال سن سن کر لوگ تھک چکے ۔