اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماوں نے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دیدیا، رہنماوں نے نعرے بازی شروع کر دی۔ تحریک انصاف کی قیادت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کیلئے سپریم کورٹ پہنچے تھی تاہم صرف سلمان اکرم راجا اور لطیف کھوسہ کی رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات ہوئی جو 10 منٹ جاری رہی۔
سلمان اکرم راجا اور لطیف کھوسہ کی رجسٹرار سے ملاقات کے بعد اٹارنی جنرل سے ملاقات ہوئی۔ کچھ دیر بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بھی سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئے۔ شفیع جان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقات کرنے کیلئے آئے ہیں، آئینی عدالت جانا پڑا تو وہاں بھی جائیں گے۔
سپریم کورٹ کے اندر اور باہر سکیورٹی اہل کاروں کی اضافی نفری تعینات ہے جبکہ سکیورٹی کے مدنظر مزید قیدی وین سپریم کورٹ کے باہر پہنچا دی گئیں۔
وزیراعلیٰ کے پی اور دیگر کا چیف جسٹس سے ملاقات کرنے کیلئے دھرنا



















