ادارے مفلوج ،قائد سے ملاقات کی اجازت نہ دینا شرمناک ہے، آفریدی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے عدلیہ سمیت تمام ادارے مفلوج ، مجھے قائد عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینا انتہائی افسوسناک ،شرمناک ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہاصوبے کے ساڑھے 4کروڑ عوام کا منتخب وزیراعلیٰ ہوں ،اڈیالہ جیل کے باہر روڈ پر کئی کئی گھنٹے انتظار کرایا جاتا ہے، عمران خان کی صحت پرپوری قوم کو تشویش اور جاننا چاہتی عمران خان کی صحت کیسی ہے، فیملی سمیت کسی کو ملاقات کی اجازت نہ دینا نہ صرف غیر انسانی سلوک بلکہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا موجودہ حکومت سے ملک نہیں چل رہا، عدلیہ سمیت تمام ادارے مفلوج ، مہنگائی ،بےروزگاری میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے، عوام پریشان ،کسان رل رہا ہے، وفاق کی غلط پالیسیوں سے ملک سنگین مشکلات سے دوچار ہوگیا ، حکمرانوں کو ملک کی کوئی فکر نہیں، وفاق خیبر پختونخوا کے بقایا جات کی ادائیگی نہ کرکے صوبے کو ترقی سے محروم کر رہا ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا ملک میں جمہوریت ، آئین کو بے بس کردیا گیا ، وفاق کے عدم تعاون کے باوجود صوبے میں ترقی کا عمل جاری رکھا ہوا ہے،جمہوریت و آئین کی بحالی کےلئے پرامن سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔