سیالکوٹ،لاہور،فیصل آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی وزرا نے کہا ہے دہشتگردوں نے کسی شہر یا علاقے پر قبضہ نہیں کیا،کسی بھی مقام پر زیادہ دیر ٹھہرنے میں ناکام رہے، مسنگ پرسنز ٹوٹل فراڈ ،دہشتگردوں نے انسانی حقوق کا لبادہ بھی اوڑھ رکھا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا زیادہ تر لاپتہ افراد کالعدم بی ایل اے کے ممبران ، دہشتگرد مارے جاتے ہیں تو ثابت ہوتا نام لاپتہ افراد میں شامل ہے، لواحقین لاپتہ افراد کا الاونس بھی لیتے ہیں،چھوٹے بچوں ،خواتین کو بھی استعمال کیاجارہاہے،بلوچستان حملوں میں 2 جگہ خواتین کو استعمال کیا گیا، دہشتگرددوبارہ معاشی اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں،گرفتار لوگوں کے انکشافات سے ثابت ہوتا دہشتگردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے، بی ایل اے فارن فنڈڈ دہشتگرد تنظیم ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہابھارت ،افغانستان بی ایل اے، ٹی ٹی پی جیسے فرنچائزز استعمال نہ کریں، طویل عرصے سے جنگ لڑ رہے ہیں، دہشتگردوں کا مکمل طور پر خاتمہ کریں گے، دہشتگرد بے شمار لاشیں چھوڑ کر بھاگ نکلے،کراچی میں پکڑی گئی خود کش بمبار بچی نے اعتراف کیا ذہن سازی کی گئی،دہشتگردوں نے اب غریب لوگوں کو ٹارگٹ کرنا شروع کیا،جیسے جیسے سہولت کاروں کا پتہ چلتا ہے ختم کرتے رہتے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہاسیاسی عناصر خاموشی اور مذمت نہ کرنے کی وجہ سے ایک قسم کے سہولت کار بن جاتے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی کا دہشتگردی کی مذمت کرنا اچھی بات ہے،سہیل آفریدی کا صوبہ سب سے زیادہ دہشتگردی سے متاثر ہے، دہشتگردی کے خلاف سیاسی قیادت میں کسی قسم کا اختلاف نہیں ہونا چاہیے، دہشتگرد کارروائیوں میں تمام صوبوں کی بچیاں ،بچے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں سیاسی مفادات سے بالا تر ہوکر مٹی سے محبت کو ترجیح بنائیں،ملک کی حفاظت کےلئے کوئی بھی قدم اٹھانے سے دریغ نہیں کیا جائےگا۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بھارت کو للکارتے ہوئے کہا ہے تمہیں دم دبا کر بھاگنے پر مجبور کیا،پراکیسز کیا چیز ہیں،خاتمہ کرکے دم لیں گے،فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کی فتح سے مودی حکومت کی بہت تکلیف ہے،حملے ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،بلوچستان بڑے نقصان سے بچ گیا،وزیر اعظم شہباز شریف صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ رہے۔
وزیر مملکت طلال چودھری نے کسی شہر یا علاقے پر قبضے کے تاثر کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا دہشتگرد کسی مقام پر زیادہ دیر ٹھہرنے میں ناکام رہے،کارروائیاں نیشنل ایکشن پلان کے تحت پوری قوت سے جاری ہیں ، ریاست پاکستان زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے،جعلی ویڈیوز ، جھوٹے دعوے دہشتگردی کے پیچھے بیرونی سرپرستی ، فنڈنگ کا ثبوت ہیں،بلوچستان میں امن بحال ہو رہا ہے، دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
طلال چودھری نے کہا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ،سکیورٹی فورسز نے بروقت ،موثر کارروائیوں کے ذریعے حملوں کو ناکام بنایا، دہشتگردوں نے خواتین ،بچوں کو انسانی ڈھال بنایا،سکیورٹی فورسز نے انتہائی احتیاط کےساتھ کارروائیاں کیں تاکہ بے گناہ شہری محفوظ رہیں،خود کو بلوچ حقوق کا علمبردار کہنے والی تنظیموں نے سکولوں، ہسپتالوں، بازاروں، منڈیوں ،بینکوں کو نشانہ بنایا، اصل عزائم بے نقاب ہوگئے۔
مسنگ پرسنز ٹوٹل فراڈ ،دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے،وفاقی وزرا



















