جسٹس علی مظہر نے تاریخ کی سمت درست کردی، شازیہ مری


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے جسٹس علی مظہر کی صدارتی ریفرنس پر رائے نے شہید بھٹو قتل کیس تاریخ کی سمت درست کردی،سپریم کورٹ نے کہا کارروائی کے دوران شفافیت اور قانونی عمل کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے،صدارتی ریفرنس پررائے میں کہا گیا ججوں کے ذاتی تعصب نے منصفانہ اور آزادانہ فیصلے تک پہنچنے کی صلاحیت کو متاثر کیا۔

شازیہ مری نے کہا آمر نے اپنی ذاتی عناد اور اقتدار کی حوس میں عوام کے محبوب لیڈر کو تخت دار پر لٹکایا، سپریم کورٹ کے فیصلے سے بھٹو خاندان ، عقیدت رکھنے والے جیالوں کو انصاف ملا،آمر ،بھٹو کے قاتل نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ،خمیازہ قوم بھگت رہی ہے۔