دنیا بھارت میں اقلیتوں کےخلاف پنپتی نفرت کانوٹس لے، بلاول بھٹو


کراچی:(بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے بھارت میں اسلاموفوبیا ،مذہبی اقلیتوں کےخلاف ریاستی سرپرستی میں فروغ پاتی نفرت تیزی سے بڑھ رہی ہے، عالمی برادری بھارت میں ریاستی سرپرستی میں اقلیتوں کےخلاف پنپتی نفرت کی صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔

اپنے پیغام میںبلاول بھٹو نے کہاعدم برداشت، نفرت ،تقسیم کے دور میں مذاہب کے درمیان باہمی احترام کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی، علما، نوجوان، اساتذہ اور سول سوسائٹی نفرت کو مسترد کرے،اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور اختلافات کے حل کےلئے مکالمے کو فروغ دینا ہوگا۔