اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چیئرمین پی پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے حکومت یا کسی اور سے بیک ڈور کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاچیف جسٹس صاحب نے مہربانی فرمائی ،تمام کیسز سماعت کیلئے لگائے،8 فروری کی کال پر پنجاب میں سختی کی گئی لیکن سب چیزوں کے باوجود پاکستان کے عوام کا مشکور ہوں، پنجاب، بلوچستان، سندھ ، خیبرپختونخوا میں لوگوں نے احتجاج، پہیہ جام کیا، چاہے کاروبار تھوڑے وقت بند ہو، بتانا ہوتا ہے مینڈیٹ چوری نہ کیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا بانی پی ٹی آئی کا جیل میں ہر دن غیرقانونی ہے،احتجاج یا کوئی اور لائحہ عمل اختیار کرناعلامہ راجہ ناصر عباس ،محمود اچکزئی کی صوابدید ہے،لوگ زور زبردستی سے سیٹوں پر بیٹھے اتنی آسانی سے ہلنے والے نہیں۔
کسی سے بھی بیک ڈور کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، بیرسٹر گوہر



















