اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عدالت نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات و ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دےدیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات و ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور کیس کی مزید سماعت 9مارچ تک ملتوی کردی، سہیل آفریدی کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم



















