ڈرائیور کو نیند آ گئی، 40 ہزار لیٹر پیٹرول لے جانیوالا ٹینکر پیر محل کے قریب الٹ گیا

پیر محل (مشرق نیوز) موٹر وے ایم 3 پر پیر محل کے قریب آئل ٹینکر بے قابو ہو کر الٹ گیا۔

ترجمان سینٹرل ریجن کے مطابق حادثہ ڈرائیورکو نیند آنے کی وجہ سے ہوا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آئل ٹینکر کراچی سے لالہ موسیٰ جا رہا تھا، ٹینکر میں 40 ہزار لیٹر پیٹرول موجود تھا۔