تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی میں 2 ممبران کا اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی میں 2 ممبران کا اضافہ کردیا گیا۔

پارٹی اعلامیہ کے مطابق سینٹر نور الحق قادری اور قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حسن رضا کو سیاسی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

پارٹی کے سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجا کے دستخطوں سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔