پی ایس ایل11،حیدرآباد کنگز مین کو شکست،اسلام آباد یونائیٹڈ کی پلے آف میں رسائی


کراچی(بیورورپورٹ)پی ایس ایل11میں حیدرآباد کنگز مین کو 8 وکٹوں سے شکست،اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کرپہلے باﺅلنگ کو ترجیح دی،حیدرآباد کنگز مین کی پوری ٹیم 80 رنز پر آوٹ ہوگئی،عثمان خان 25 رنز کےساتھ نمایاں رہے۔

رچرڈ گلیسن، شاداب اور عماد وسیم نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں،اسلام آباد یونائیٹڈ نے 81 رنز کا ہدف با آسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر 7 ویں اوور میں حاصل کرلیا،نوجوان بیٹر محسن ریاض نے 42 رنز کی اننگز کھیلی، سمیر منہاس 27 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔