بھارتی ریاست منی پور میں عیسائی رہنماﺅں پر حملہ،3قتل،متعدد افراد زخمی

منی پور:(مشرق نیوز)بھارتی ریاست منی پور میں عیسائی تنظیم کے صدر سمیت 3 مذہبی رہنماوں کو قتل کر دیا گیا۔

منی پور میں گھات لگا کر عیسائی رہنماوں پر حملہ کیا گیا، حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے،عیسائی رہنماوں پر قاتلانہ حملے کےخلاف منی پور میں مقامی تنظیموں نے احتجاج کیا ، ریاست میں کاروباری مراکز، سرکاری دفاتر ،سکول بند رہے۔