تہران(مشرق نیوز)سپریم لیڈر خامنہ ای نے کہا ہے ایران کی دلیرانہ مزاحمت نے ملک کو امریکہ کا مقابلہ کرنے کےلئے مزید مضبوط اور تیار کردیا ،ایران نے حالیہ امریکہ و صہیونی حملوں کےخلاف ثابت کیا دشمن کی جارحیت کےخلاف جدوجہد میں پوری قوم متحد ہے۔
ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ایمان کی طاقت ہی ہے جو F-5 لڑاکا طیارے کو امریکی افواج کے کویت میں موجود ٹھکانوں کے اوپر گہرائی تک پہنچا سکتی ہے، باوجودد شمن کے پاس جدید زمینی و فضائی دفاعی نظام موجود ہیں،مسلح افواج اپنی تمام تر قوت کےساتھ علاقائی سالمیت اور آزادی کا بھرپور دفاع کریں گی، عوام کو یقین دلاتے ہیںمقدس مشن کو اپنی تمام تر توانائی و وسائل کےساتھ خون کے آخری قطرے اور مکمل فتح تک جاری رکھیں گے۔
خون کے آخری قطرے تک ملکی سالمیت کا دفاع کریں گے، ایرانی آرمی چیف



















