امریکہ ایران فوری جنگ بندی ،مفاہمتی یادداشت کی پاسداری کریں،پاکستان ،چین

بیجنگ :(مشرق نیوز)پاکستان،چین نے کہاہے امریکہ ایران فوری جنگ بندی ،مذاکرات بحال،مفاہمتی یادداشت کی مکمل پاسداری اور کیے گئے وعدے پور ے کریں۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی میں ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس کے موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے امور ،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا دونوں ممالک کا موقف واضح کشیدگی میں کمی ،خطے میں امن و استحکام کےلئے سفارتی رابطوں کی بحالی ناگزیر ہے، تمام فریق مفاہمتی یادداشت کی مکمل پاسداری اور کیے گئے وعدوں کو پورا کریں،طاقت کے استعمال کی بجائے مذاکرات و بات چیت ہی اختلافات کے حل کا موثر ذریعہ ہیں، امریکہ ،ایران کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سفارتی عمل آگے بڑھانا چاہیے،پاکستان ،چین خطے میں امن، استحکام ، کشیدگی میں کمی کےلئے تمام متعلقہ فریقوں کےساتھ تعمیری کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں اور امید ہے امریکہ ،ایران وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے مذاکرات کی میز پر واپس آئیں گے۔

وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا معاہدہ بڑی مشکل سے طے پایا تھا، امن آنکھوں کے سامنے ہے، آخری مرحلے پر آ کر ناکام نہیں ہو سکتے اور نہ ہی وہ کچھ کھو سکتے ہیں جو حاصل کرلیا۔