وفاقی وزیراطلاعات کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ، ملزم گرفتار،اسلحہ برآمد


لاہور:(کرائم رپورٹر)وفاقی وزیراطلاعات کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ، ملزم گرفتار،اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں ہفتے کی رات پیش آیا، لاہور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسامہ کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد،زیر استعمال گاڑی تحویل میں لے لی ،پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کےلئے سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی،مقدمہ درج کرکے کارروائی کاآغاز کردیا۔

عطا تار ڑ نے کہااہلخانہ کےساتھ جا رہا تھا،گاڑی نے اوور ٹیک کیا اور کار سے باہر پستول نکال کر ہوائی فائرنگ کردی۔