بار بار دھمکیاں مت دیں،یاد رکھیں سب اکٹھے جائیں گے،ن لیگ کا بلاول جواب

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے بلاول بھٹو بار بار دھمکیاں مت دیں،یاد رکھیں سب اکٹھے جائیں گے،پیپلز پارٹی خود نظام کاحصہ،اہم آئینی عہدوں پر فائز،انتخابی نتائج پر اعتراضات کی بجائے عوامی فیصلے کا احترام کرے۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہاانتخابی نتائج پر اعتراضات اٹھانے کی بجائے پیپلز پارٹی کو جائزہ لینا چاہیے عوام نے کیوں مسترد کیا،آزاد کشمیر میں حکومت ،انتظامیہ پیپلز پارٹی کے زیر اثر ہے،بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے عوامی فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے،بلاول بھٹو کو معلوم ہونا چاہیے ہم گئے تو سب اکٹھے جائیں گے،آزاد کشمیر کے عوام نے ن لیگ پر اعتماد کردیا،لوگوں کاووٹ ڈالنے کیلئے نکلنا جمہوریت کی فتح ہے،تنازعات کھڑے نہیں کرنے چاہئیں،وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی ترقی، عوامی خوشحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کےلئے بھرپور اقدامات جاری رکھے گی۔