کراچی (بیورو رپورٹ) اسرائیلی بحریہ نے غزہ کےلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روک کر کارکنوں کو حراست میں لے لیا، ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی بھی شامل ہیں، 14 مئی کو ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی غزہ کےلئے امدادی مشن میں شامل ہو کر ترکیہ کے شہر مارماریس سے ”فریڈم فلوٹیلا“ کے ہمراہ غزہ روانہ ہوئے تھے،اسرائیلی فوج کی اسپیڈ بوٹس نے فلوٹیلامیں شامل متعدد کشتیوں کو گھیرے میں لے لینے کے بعد گلوبل صمود فلوٹیلا کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا، ویڈیو پیغام میں سعد ایدھی نے کہا گلوبل صمود فلوٹیلا میں مختلف ممالک کے 500 سے زائد کارکن شریک ہیں جبکہ مشن 6 سے 7 روز میں مکمل ہونے کی توقع ہے، گلوبل صمود فلوٹیلا اور ایدھی فاونڈیشن کا مقصد غزہ کے متاثرین تک انسانی امداد پہنچانا ہے۔
اسرائیلی بحریہ کا فلوٹیلا پر دھاوا، کارکن زیر حراست، فیصل ایدھی کے بیٹے بھی شامل



















