سابق ن لیگی سینیٹر تاج آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سابق ن لیگی سینیٹر تاج آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق پشاور موٹروے پر صوابی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، تاج آفریدی کی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر روڈ سے نیچے جاگری،تاج آفریدی اسلام آباد سے پشاور جا رہے تھے،زخمی ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔