اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا ہے مہاجرین کی نشستیں بندوق کے زور پر ختم نہیں ہو سکتیں،کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی غیر مشروط طور پر سرنڈر ،احتجاج ختم کرے تو کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن واپس لیا جاسکتا ہے،این ایف سی ایوارڈ محفوظ ، مودی نے پانی بند کیا تو جنگ ہوگی،امریکہ، ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط تاریخی پیشرفت ،فیلڈ مارشل واعلیٰ قیادت نے پاکستان کاسر فخر سے بلند کردیا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاآزاد کشمیر میں مسائل پیدا کیے جارہے ہیں ، اشیائے خورونوش کی قلت ،صورتحال سے پاکستان کی ساکھ اورکشمیرکازکو نقصان پہنچ رہا ہے،قانون ہاتھ میں لینے والوں کو پولیس کے حوالے کیا جائے،اصولی موقف ہے کشمیر کا فیصلہ کشمیری ہی کریں گے، مہاجرین کی نشستوں کا معاملہ دھمکیوں ،دھرنے کی بجائے بات چیت اور قانون سازی سے حل ہوگا۔
چیئرمین پی پی نے کہا ایکشن کمیٹی سیاسی انداز میں معاملہ حل کرنے کی طرف جائے،بار بار عوام کو یرغمال نہیں بننے دینا چاہیے، مخصوص سیٹوں کی طرح مہاجرین کی سیٹوں کے معاملے پر نتائج کے تناسب سے نمائندگی دی جائے،پانی کے ذخائر میں اضافے کےلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے،صدر زرداری کی پانی لانے کی تجویز پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے،مودی سن لے اگر پاکستان کا پانی بند کیا گیا تو جنگ کیلئے تیار ہےں،مودی کی سازشوں کو بلوچستان سے کے پی میں دیکھ رہے ہیں، مقابلہ کریں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا فیض کے دور میں مہاجرین کی نشستیں لیکر آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی حکومت بنائی گئی، ایران امریکہ معاہدہ ثبوت امن جنگ سے بہتر ہے،صدر آصف زرداری، فیلڈ مارشل، وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،بجٹ کے دوران میڈیا پر 18ویں ترمیم کے خاتمے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر غیر مصدقہ افواہیں پھیلائی گئیں،حکومت کےساتھ طے پایا قومی دفاع کےلئے سب اپنا حصہ ڈالیں گے ،وفاقی حکومت نے یقین دہانی کرائی این ایف سی ایوارڈ کو محفوظ رکھا جائے گا،2سے 3 سال کی عبوری حکمت عملی کے بعد صوبوں سے مزید مالی مطالبات نہیں کیے جائیں گے،قوموں کی اصل طاقت ہتھیار نہیں بلکہ قومی یکجہتی ہوتی ہے،بی آئی ایس پی کو ٹارگٹ کرنا افسوسناک ،پروگرام کا دفاع کرتے رہیں گے۔
این ایف سی ایوارڈ محفوظ ، مودی نے پانی بند کیا تو جنگ ہوگی،بلاول بھٹو



















