پشاور، گھر میں خوفناک آتشزدگی،میاں بیوی اور 4 بچے جاں بحق

پشاور:(بیورورپورٹ)پشاور کے گھر میں خوفناک آتشزدگی،میاں بیوی اور 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران کمرے سے 6 افراد کی لاشیں ملیں، مرنے والوں میں میاں، بیوی اور 4 بچے شامل ہیں،مبینہ طور پر اموات آگ کی تپش ،دھوئیں کی وجہ سے ہوئیں، تحقیقات شروع کردی گئیں۔