اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان میں رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 22 کروڑ 70 لاکھ،نادرا نے تفصیلات جاری کر دیں۔
ترجمان کے مطابق یونین کونسلز میں 3 کروڑ 19 لاکھ بچوں کی پیدائش کا اندراج ہوا لیکن ابھی نادرا سے رجسٹرڈ نہیں ،97 فیصد آبادی سرکاری طور پر رجسٹرڈ ،48 فیصد خواتین اور 52 فیصد مرد شامل ہیں،بائیو میٹرک ڈیٹا کے مطابق 17 کروڑ شہریوں کے چہروں کی شناخت ،ایک ارب 68 کروڑ فنگر پرنٹس اور 70 لاکھ افراد کی آنکھوں کا ڈیٹا موجود ہے،بچوں کی رجسٹریشن 18 ،خواتین کی رجسٹریشن میں 8 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
نادرا ترجمان نے کہا ملک بھر میں 938 رجسٹریشن سینٹرز فعال ،2025 میں 75 نئے رجسٹریشن سینٹرز اور 138 نئے کاو¿نٹرز قائم کیے گئے،سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریشن اور سہولت کو بھی بڑھایا ،پاک آئی ڈی ایپلی کیشن نے نادرا کی 15 فیصد ذمے داری سنبھال لی ۔
پاکستان میں رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 22 کروڑ 70 لاکھ



















