سرکاری طیارے پرجھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی،پنجاب حکومت


لاہور:( وقائع نگار)بس بہت ہوگیا،پنجاب حکومت نے سرکاری طیارے پرجھوٹا پروپیگنڈہ کرنےوالوں کےخلاف کارروائی کااعلان کر دیا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا مسلسل جھوٹ پھیلانے والے عناصر ہرگزبرداشت نہیں ،ہتک عزت قانون 2024کے تحت عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا،اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کرنےوالوں کےخلاف سخت ایکشن ہوگا،غلط معلومات پھیلانے والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑےگا،پنجاب حکومت زیادہ سے زیادہ سزا کے حصول کےلئے قانونی چارہ جوئی کرے گی۔