کراچی:(بیورورپورٹ)گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہاہے فنکار نہیں، سیاسی کارکن ہوں ،شفافیت ،احتساب یقینی بنائینگے،بابائے قوم نے دنیا کے نقشے کو بدل کر پاکستان بنایا اور ملک قربانیوں سے معرض وجود میں آیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا دیانت، امانت اور انصاف کےساتھ فرائض انجام دیں گے،گورنر ہاوس میں نوجوانوں کی آئی ٹی تربیت کا کورس بحال ہوگا ،وزیر اعظم یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مواقع فراہم کیے جائیں گے،سندھ میں ہر چیز کا آڈٹ کیا جائے گا،کراچی کی حفاظت، شہریوں کی بھلائی اور صوبے میں امن و ترقی کےلئے اقدامات کرینگے۔
گورنر سندھ نے کہا 5 سال میں آئی ٹی ایکسپورٹ 26ارب ڈالر تک بڑھانے کا پلان ہے،سندھ کا مسکن مضبوط اور پاکستان کو مختلف اکائیوں کے گلدستے کے طور پر مضبوط کرنے کی کوشش جاری رہے گی۔
فنکار نہیں، سیاسی کارکن ،شفافیت ،احتساب یقینی بنائینگے، نہال ہاشمی


















