لاہور: (نمائندہ خصوصی،اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے حکومت ، وسائل لوگوں کی دہلیز تک پہنچنااصل تبدیلی اور انقلاب ہے،مستحقین کی عزت نفس مجروح کئے بغیر رمضان پیکیج تقسیم کیا گیا۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا لاکھوں مستحق افراد کو دہلیز پر امدادی رقم کے کارڈ پہنچائے گئے ، کسی بھی سفید پوش ، مستحق شہری کی عزت نفس کو مجروح نہیں کیا گیا، اربوں روپے کے رمضان پیکیج کی تقسیم کا عمل شفاف طریقے سے سر انجام پایا ،روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں شہریوں نے مریم کے دسترخوانوں سے روزے افطار کئے یہ ہے مریم نواز کا پنجاب بدلتا ہوا پنجاب۔
وزیر اطلاعات نے کہا صوبے میں نئی مثالیں قائم ہو رہی ہیں،مریم نواز نے پنجاب کے وزرا،افسروں کو عوام کی خدمت کرنا سکھائی ، پہلی حکومتوں کو عوام ڈھونڈتے اور دربدر دھکے کھاتے تھے اب حکومت ،وسائل خود چل کر لوگوں کی دہلیز تک پہنچ رہے ہیں،رمضان نگہبان پیکیج کو کامیابی کےساتھ مکمل کرکے عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کردی۔
حکومت ، وسائل لوگوں کی دہلیز تک پہنچنااصل تبدیلی اور انقلاب ہے،عظمیٰ بخاری


















