لاہور:(وقائع نگار)وفاقی وزرا نے کہاہے پٹرول 150،ڈیزل کی قیمت میں250روپے اضافہ روکا،پورا خطہ آگ کی لپیٹ میں ہے، کفایت شعاری اقدامات پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا پورے خطے میں کشیدہ صورتحال کے باعث مشکلات کا سامنا،تنازعات کی وجہ سے عید کی خوشیاں مدھم ،عالمی سطح پر پٹرولیم قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،حکومت نے مشکل صورتحال میں دانشمندانہ فیصلے کیے، کابینہ اراکین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی، حکومت کفایت شعاری اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کر رہی ہے۔
عطا تارڑ نے کہا وزیراعظم نے قبل ازوقت کمیٹی بنا کر بہترین حکمت عملی بنائی، عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاو کی وجہ سے پٹرولیم قیمتیں بڑھیں،تیل کے ذخائر موجود ہیں مگر احتیاط سے استعمال کرنا ہوں گے، خطے میں جنگ پھیلتی جا رہی ہے، کفایت شعاری سے چلنا ہوگا، ہوسکتا ہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھیں، وزیراعظم شہبازشریف بہت فکر مند ہیں،موجودہ صورتحال میں غیرضروری سفر سے گریز کرنا ہو گا۔
وزیر اطلاعات نے کہا وزیراعظم نے دوراندیشی کےساتھ بروقت فیصلے کیے،پوری قوم کو بچت پالیسی اپنانا ہوگی،ہر حال میں تیل کی بچت کو ممکن بنانا ہے،عید کے موقع پر عوام کو ریلیف دینے کےلئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، آئندہ بھی کوشش ہوگی عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔
خطہ آگ کی لپیٹ میں ہے، کفایت شعاری پر سختی سے عمل کرنا ہو گا،وفاقی وزرا


















