آپریشن غضب للحق کی معطلی عارضی ہے، طلال چودھری

فیصل آباد: (بیورورپورٹ)وزیر داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے آپریشن غضب للحق کی معطلی عارضی،افغانستان کو دنیا کےساتھ کیے گئے وعدے پورے کرنا ہوں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہادہشتگردی کےخلاف آپریشن عید الفطر کے احترام میں عارضی طور پر معطل کیا ،ہمسایہ ملک کو ذمہ دار ریاست کا ثبوت دینا ہوگا، مساجد، امام بارگاہیں، بازار اور معصوم بچے سرحد پار سے ہونےوالی دہشتگردی کی وجہ سے محفوظ نہیں۔

وزیر مملکت نے کہاپاکستان نے ہمیشہ امت مسلمہ کےلئے کردار ادا کیا لیکن اب سب سے پہلے اپنے ملک کی فکر کرنی ہے، مشرق وسطیٰ صورتحال کے پاکستان پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود وزیر اعظم نے عید پر عوام کو ریلیف دیا۔