راولپنڈی :(بیورورپورٹ)26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ کی عبوری ضمانت میں 9 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔
جج امجد علی شاہ نے کیس پر سماعت کی،وکیل صفائی نے عدالت سے استدعا کی بشریٰ کو تمام مقدمات میں شامل تفتیش کیا جائے، پولیس نے تاحال انہیں کسی بھی مقدمے میں شامل تفتیش نہیں کیا،عدالت نے حکم دیا 29 مقدمات میں بشریٰ کو شوہر اور وکلا کی موجودگی میں شامل تفتیش کیا جائے۔
دریں اثنا انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 7 اپریل تک ملتوی کر دی، سماعت کے دوران اڈیالہ جیل اور عدالت کے درمیان ویڈیو لنک سسٹم فعال نہ ہو سکا جس کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی، عدالت نے آئندہ سماعت پر ویڈیو لنک سسٹم کو فعال بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔
26 نومبر احتجاج کیس، بشریٰ کی عبوری ضمانت میں توسیع


















