پشاور: (بیورورپورٹ)سینئر پارٹی رہنماﺅں نے عمران خان رہائی فورس تشکیل دینے کی مخالفت کردی۔
پاکستان اور دنیا مشکل وقت سے گزر رہی ہے، ٹاسک فورس کی جگہ مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے،پارٹی ذرائع کے مطابق سینئر قیادت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو رائے سے آگاہ کر دیا۔
، سینئر قیادت نے مشورہ دیا اس بار اسلام آباد پر چڑھائی کی گئی تو پارٹی کو شدید نقصان ہوگا، موجودہ حالات میں احتجاج کا راستہ اپنانا کوئی دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوگا، ٹاسک فورس کا کام احتجاج ہی ہوگا، موجودہ وقت میں احتجاج کرنا ورکرز کیلئے ٹھیک نہیں ۔
سینئر پارٹی رہنما عمران خان رہائی فورس تشکیل دینے کے مخالف


















