راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو بانی پی ٹی آئی سے جا کر مذاکرات کریں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پر علیمہ خان نے کہا بانی بہت غصے میں ہیں، 3سال سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں ڈیل کرنا چاہتا ہوں، جان بوجھ کر بانی کی آنکھ ضائع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ڈر کے مارے بانی کہے میں ڈیل اور مذاکرات کرنا چاہتا ہوں، عمران خان کبھی نہیں کہے گا کیونکہ وہ صرف اور صرف پاکستان کےلئے کھڑا ہے،بانی نے سارا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا اور اللہ کےساتھ رابطے میں ہے،عید کا موقع بھی گزر گیا لیکن ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران سے مذاکرات کرے، علیمہ خان


















