اسلام آباد: (بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے پارٹی کی مجلس شوریٰ کا غیر معمولی اجلاس طلب کر لیا۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق 4 اور 5 اپریل کو مفتی محمود مرکز پشاور میں ہونےوالا اجلاس جے یو آئی کے مستقبل کی سیاسی سمت کا تعین کرے گا،اجلاس میں ملک بھر سے اراکین مرکزی مجلس شوریٰ شرکت کرینگے، حکومت کارکردگی ، اہم عوامی مسائل زیر غور آئیں گے، اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال، امریکہ اسرائیل جنگ کے خطے پر اثرات ، پاک افغان جنگ کے مضمرات ، علاقائی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائےگا۔
فضل الرحمن نے جے یو آئی کی مجلس شوریٰ کا غیر معمولی اجلاس طلب کر لیا


















