کراچی:(بیورورپورٹ)ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا مطالبہ ملک بچانے کےلئے ہے،فوری طورپر28 ویں آئینی ترمیم لائی جائے،خود 8،8عہدوں پر براجمان،ایم کیو ایم پاس ایک بھی برداشت نہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہاپاکستان میں جاگیردارانہ جمہوریت ، ایران کی کامیاب مزاحمت کی وجہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ہے،لاک ڈاون لگانے سے پہلے اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کیا جائے، جنگ کے بعد حکومت نے فعال کردار ادا کیا، ابھی کہنا قبل از وقت معاملے میں پاکستان کو کن حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،ذہنی طور پر تیار رہنا ہوگا۔
چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کراچی پر مصنوعی اکثریت کی جانب سے اختیار و وسائل کی منتقلی کو روکا جا رہا ہے، منتظرہیں 28 ویں ترمیم میں عوام کو خوشخبری دی جائے، تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ ہے 28 ویں ترمیم فوری لائی جائے، ساتھ کھڑے ہوں گے۔
فاروق ستار نے وفاقی حکومت کو پیغام میں کہا آخری وارننگ دے رہے ہیں روئیے کو ترک کر دیں، اپنے دلوں میں کشادگی پیدا کریں ورنہ سب کی بقا و سلامتی خطرے میں ہے، ملکی ترقی و استحکام کا انحصار کراچی کی مضبوطی و ترقی میں ہے، بااختیار بلدیاتی نظام ملکی بقا کےلئے ناگزیر ہو چکا ،موثر، بااختیار بلدیاتی نظام قائم کیا جائے۔
مصطفی کمال نے کہا موجودہ حالات میں ایم کیو ایم کی آئینی ترمیم کی ماضی سے زیادہ ضرورت ہے،پاکستان کے400 شہر وں پر حکومت کرنا موجودہ نظام کے ذریعے ناممکن ہے،سٹریٹجک ڈویلپمنٹ پلان پر مکمل عملدرآمد ہونا چاہیے،عوام کی تقدیر کا فیصلہ 1200 قومی و صوبائی اسمبلی کے نمائندے نہیں کر سکتے
28ویں ترمیم فوری لائی جائے،وفاق رویہ بدلے ،ایم کیو ایم


















