ٹرمپ سن لے ہمارے وزیراعظم شہباز شریف ہیں، وزیراعلیٰ کے پی


پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے ٹرمپ سن لے ہمارے وزیراعظم شہباز شریف ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ کو کہنا چاہونگا ہمارے وزیر اعظم شہباز شریف ہیں، اسرائیل اور امریکہ کبھی نہیں چاہیں گے پاکستان ترقی کرے، کونسا یہودی چاہے گا اسلامی ایٹمی قوت ترقی کرے،بانی پی ٹی آئی کو غیر ضروری صرف عوام کر سکتے ہےں،اپنے زور بازو پر ملک میں حقیقی آزادی لے کر آئیں گے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا وفاق صوبے کے عوام کےساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہا ہے،ایف سی کا مقدمہ رکھنا تھا مگر میٹنگ نہیں کی گئی،پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔