اسلام آباد:(بیورورپورٹ) ریاستی اداروں پر الزامات کیس،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کےخلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ہوئی۔
عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا، عدالت نے مزید سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی۔
ریاستی اداروں پر الزاما ت کیس سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ


















