پشاور:(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے رہائی تحریک کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا،پورے ملک میں ممبر شپ مکمل کرکے تمام ممبروں سے حلف لیا جائےگا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا ساڑھے 4 کروڑ عوام کا منتخب وزیراعلیٰ ہوں،تمام آئینی و قانونی راستے اپنائے ،لیڈر کےساتھ ملاقات نہیں کرائی جارہی ،منتخب وزیراعلیٰ کا پاسپورٹ بلاک اور راستے بند کئے جائیں تو کونسا آپشن بچتاہے۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں،غلطی کی گنجائش نہیں، ہر قانونی راستہ اپنائیں گے، معاملہ الیکشن یا کسی حلقے کا نہیں بلکہ لیڈر کی زندگی ،صحت کا ہے،نوجوان آگاہ رہیں خیبرپختونخوا سے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ ختم کر دیا ۔
رہائی تحریک کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا،وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی


















