عمران خان کے بچوں نے ملک کیخلاف بات کی تو حمایت نہیں کرینگے،بیرسٹر گوہر


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے پارٹی کا موقف واضح سب سے پہلے پاکستان ،عمران خان کے بچوں نے ملک کیخلاف بات کی تو حمایت نہیں کرینگے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا پہلے بانی پی ٹی آئی اب بشریٰ کی ملاقاتیں بند کردی گئیں،ملاقاتوں میں رکاوٹ لوگوں کوعوام کے جذبات کا خیال نہیں، بشریٰ کی آنکھ کا مسئلہ بھی سامنے آیا ،فیملی کوملاقات کرنے نہیں دی جا رہی،نہیں چاہتے ملک میں تناو اور انارکی ہو،خواہش ہے سیاسی مسئلوں کا حل سیاسی طریقے سے نکالا جائے،14 ماہ بعد بھی سزاوں کی معطلی پر فیصلہ نہیں ہو سکا، عدالت نے کہا اب مرکزی اپیلوں پر فیصلے ہوں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا بانی کے بچوں کی باتوں کو متنازع بنایا جارہا ہے، پاکستان کے جی ایس پی پلس کےساتھ کچھ نہیں ہوگا،2025 کے بعد پاکستان نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں، بھرپور ساتھ دیا، سعودی عرب نے جوابی حملے نہ کرکے اچھا فیصلہ کیا ،حکومت ملکی پالیسی پرپارلیمنٹ کو اعتماد میں لے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کے کیسز سنے جائیں، نہیں چاہتے پی ٹی آئی کا کوئی ورکر قانون اپنے ہاتھ میں لے، فی الحال نہیں سوچ رہے قائمہ کمیٹیوں میں واپس جائیں، کمیٹیوں سے نکلنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا تھا وہی فیصلہ کرسکتے ہیں۔