وزیر خزانہ اورنگزیب کی سہیل آفریدی کو جائز مسائل حل کرنے کی یقین دہانی


اسلام آباد :(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات، وزیر خزانہ نے جائز مسائل کے حل کےلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔

ملاقات وزارت خزانہ میں خوشگوار ماحول میں ہوئی،وزیر اعلیٰ کے پی نے صوبے کو درپیش معاشی و مالی مسائل سے آگاہ کیا،وزیر خزانہ نے جائز مسائل کے حل کےلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،وفاقی حکومت نے صوبوں کو مالی چیلنجز سے نمٹنے میں تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا، ملاقات میں معاشی استحکام اور ترقی کےلئے باہمی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔