عمران خان کیخلاف مقدمے میں پولیس کا انوکھا کارنامہ


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمے میں پولیس کا انوکھا کارنامہ ،پہلے سے باعزت بری ہونےوالے مقدمے میں نیا چالان پیش کر دیاگیا ، عدالت نے پہلے فیصلے کی بنیاد پر کیس کو داخل دفتر کر دیا۔

کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی جبکہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکلا سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار عدالت میں پیش ہوئے،سماعت کے دوران سردار مصروف خان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا یہ عدالتی تاریخ میں پہلی بار دیکھنے میں آ رہا ہے کسی ملزم کو بری کیے جانے کے بعد اسی مقدمے میں دوبارہ چالان پیش کر دیا گیا، کچہری میں عدالت پہلے ہی عمران خان کو بری کر چکی، جج شہزاد خان نے ہدایت دی پہلے والا عدالتی حکم پیش کیا جائے تاکہ ریکارڈ کا جائزہ لیا جا سکے،بعد ازاں بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے بریت کا آرڈر عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا اور نئے چالان والے کیس کو داخل دفتر کر دیا۔