واشنگٹن :(بیورورپورٹ )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے 2سے 3ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کریں گے۔
عوام سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاایران کےخلاف آپریشن شروع کیے مہینہ ہوگیا،4ہفتوں میں امریکی فوج نے فیصلہ کن حملے کیے،ایران کی نیوی، ائیرفورس مکمل تباہ ،کئی لیڈر ،رجیم ،ایٹم بم بنانے کی صلاحیت ختم کردی،جنگ کا مشکل حصہ مکمل ہوچکا اب ایران خطرہ نہیں رہا، سٹریٹجک مقاصد تکمیل کے قریب ،اپنا مشن مکمل کریں گے،تیل تنصیبات کو بھی نشانہ بنایاجائےگا،ایران کو پتھر کے زمانے میں پہنچا دیں گے۔
امریکی صدر نے جنگ میں 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ایرانی حکومت نے 45 ہزار مظاہرین کو قتل کیا،ایرانی حکومت امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتی رہی ، صورتحال 47 سال سے قائم تھی، وینزویلا کے بعد مشرق وسطیٰ کے تیل کی اب ضرورت نہیں رہی،امریکہ آبنائے ہرمز سے تیل لیتا نہ لے گادیگر ممالک کو خودکوشش کرنا ہوگی،تنازع ختم ہو نے پرآبنائے ہر مز قدرتی طور پر کھل جائے گی،اسرائیل، سعودی عرب، قطر، یواے ای،کویت اور بحرین عظیم ممالک ،نقصان پہنچنے اور کسی بھی شکل میں ناکام نہیں ہونے دیں گے۔
ٹرمپ نے کہا جنرل سلیمانی کو نہ مارا جاتا تو ایران کہیں زیادہ مضبوط ہوتا،امریکہ اب آئل ،گیس کا نمبر ون پروڈیوسر ہے، آرٹیمس مشن روانہ کرنے پر ناسا کو مبارکباد دیتا ہوں، امید ہے خلا نورد مشن کامیابی سے مکمل کرکے واپس پہنچیں گے۔
جنگ جاری رہے گی،ایران پر حملے مزید شدید ہوں گے،ٹرمپ کی دھمکی


















