ایران پر مسلط جنگ سے ہر پاکستانی متاثر،منی بجٹ کی حمایت کرینگے،بلاول

لاڑکانہ:(مشرق نیوز)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے ایران پر مسلط غیر قانونی جنگ کا بوجھ ہر پاکستانی اٹھا رہا ہے، عوامی ریلیف کیلئے حکومت بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال کرے، منی بجٹ لانا ہے تو حمایت کریں گے۔

بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر مختصر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا خامنہ ای ودیگر اورسکول پر حملے میں معصوم طالبات کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،کچھ قوتیں نفرت و تقسیم پر عمل پیرا ہیں، جنگ کے اثرات پوری دنیا تک پھیلنے کاخطرہ ،دعا ہے جنگ جلد ختم اور امن قائم ہو،ایران، فلسطین، لبنان و دیگر ممالک پر حملہ کرنےوالے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتے۔

چیئرمین پی پی نے کہا مشکل حالات میں عوامی ریلیف کیلئے وفاق کی طرح صوبائی حکومتیں بھی فنڈز کی کٹوتی کر کے حصہ ڈال رہی ہیں، سندھ حکومت نے کسان کارڈ کے ذریعے چھوٹے کسانوں کو مالی مدد کا پلان بنالیا ،منصوبہ جلد شروع ہوجائے گا،ملک میں تاریخی مہنگائی و بحران ،عوام کو بچانے کیلئے صوبائی حکومت کچھ ریلیف فراہم کرے گی، کسانوں ،موٹرسائیکل چلانے والے کو فائدہ دینا چاہتے ہیں،تمام صوبے اپنے وسائل سے وفاق کے فنڈ میں حصہ ڈالیں گے تاکہ ٹرانسپورٹرز کو سہولت دی جائے اور کرائے نہ بڑھیں۔

چیئرمین پی پی نے کہاعوام کی مدد کیلئے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال کیا جائے ،وفاقی حکومت منی بجٹ لاتی ہے تو حمایت کریں گے،مشکل حالات میں ساتھ دینے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ،پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرتے ہیں،سہیل آفریدی بھی عوامی ریلیف کیلئے اقدامات کررہے ہیں، موجودہ صورتحال میں قومی مقصد کو ترجیح دینی چاہیے،پاکستان میں اتفاق ہوگا تو دنیا کی کوئی قوت گرا اور توڑ نہیں سکتی۔