مثبت پیشرفت،خلیج جنگ کے بعد سعودی عرب ، ایران میں رابطے بحال


ریاض:(مشرق نیوز)مثبت پیشرفت،خلیج جنگ کے بعد سعودی عرب ، ایران میں رابطے بحال ہوگئے۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر خطے کی تازہ صورتحال ،کشیدگی کم کرنے کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا،دونوں ممالک نے زور دیا خطے میں امن و استحکام کی بحالی کےلئے سفارتی کوششوں کو تیز کرنا ضروری ہے۔