26ویں ترمیم کے بعد عدالتوں سے امید ختم ہوچکی، سہیل آفریدی


مظفر آباد:(مشرق نیوز)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے 26ویں ترمیم کے بعد بانی چیئرمین کی عدالتوں سے امید ختم ہوچکی ،عمران خان کی کال پر کشمیریوں نے لبیک کہا۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا آزاد کشمیر حکومت نے بھی راستے بند رکھے ،مسلط ٹولے کامہمان کےساتھ رویہ کشمیریوں کا نہیں،آئندہ الیکشن میں آپ کے حق پر پھر ڈاکہ ڈالا جائے گا، روکنا ہے،بانی پی ٹی آئی کو صرف پاکستانیوں اور کشمیریوں سے امید ہے۔