اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا میں گونج،عالمی سطح پر وقار مزید بلند ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق معرکہ حق کی عظیم فتح کے بعد پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی بصیرت، بہترین حکمت عملی ،موثر سفارتکاری کے باعث ملک کا عالمی وقار نمایاں طور پر بلند ہوا،معرکہ حق میں عملی شکست دینے کے بعد بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی تنہا کر دیا ،پاکستانی قیادت کی امریکہ، چین، سعودی عرب، ترکیہ، روس اور ایران سمیت مختلف ممالک کی قیادت سے اہم ملاقاتوں کے نتیجے میں پاکستان کے علاقائی و عالمی اثرورسوخ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
عالمی ماہرین نے کہا پاکستان ،سعودی عرب کے درمیان سٹریٹجک دفاعی معاہدہ بھی کامیاب سفارتکاری کی اہم مثال ہے،پاکستان نے موثر سفارتکاری ،شاندار ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے اقوام عالم میں اپنی طاقت اور اثرورسوخ کا لوہا منوایا ،دنیا نے موقف کو سنجیدگی سے تسلیم کیا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پاکستانی قیادت کو سراہتے ہوئے انتہائی مضبوط، غیر معمولی اور شاندار قیادت قرار دیا۔
پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا میں گونج،عالمی سطح پر وقار مزید بلند


















