بلوچستان،ڈھاڈر میں حملہ ناکام، متعدد دہشتگرد ہلاک،جوان شہید


کوئٹہ،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی کی تحصیل ڈھاڈر میں فتنہ الہندوستان کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

معاون برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہافتنہ الہندوستان کے متعدد دہشتگرد مارے گئے،حملے میں بہادر جوان نے جامِ شہادت نوش کیا ،علاقے میں کلیئرنس و سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے حملہ ناکام بنانے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا بہادر سپوتوں نے جوانمردی کی اعلیٰ مثال قائم کردی،جام شہادت نوش کرنےوالے اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کےلئے پر عزم ہے۔