صدر مملکت آصف زرداری کی 5روزہ دورے پر چین پرواز

لاہور (سپیشل رپورٹر) صدر مملکت آصف زرداری 5روزہ دورے پر چین چلے گئے،لاہور ایئر پورٹ پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے الوداع کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے صدر آصف زرداری دورہ چینی حکومت کی دعوت پر کر رہے ہیں، 27اپریل تک صوبہ ہنان کے شہر چانگ شا ،28اپریل سے یکم مئی تک صوبہ ہنان کے شہر سانیا کا دورہ کریں گے،چینی ہم منصب اور اعلیٰ شخصیات سے ملاقات میںعلاقائی، تجارتی روابط اور سکیورٹی تعاون سمیت اہم دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔