شیخ ادریس کی شہادت،فضل الرحمن نے جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا


چارسدہ:(مشرق نیوز)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہا ہے ادارے مفت کی تنخواہیں نہ لیں شیخ ادریس کے قاتلوں کو گرفتار کریں،شیخ ادریس کی جدائی امت مسلمہ کےلئے صدمہ ،پوری زندگی امن کا پیغام دینے والے سفاکیت کا شکار ہوگئے۔

فضل الرحمن نے کہا حکمرانوں اور اداروں سے مطالبہ ہے مفت کی تنخواہیں نہ لیں، اداروں کا فرض ہے شہید ادریس کے قاتلوں کو گرفتار کریں، آنے والے جمعہ کوملک بھر میں شیخ ادریس کی شہادت کےخلاف مظاہرے ہوں گے،آئندہ کا لائحہ عمل کراچی کے جلسے میں دوں گا،اختلاف رائے ہے تو آئیں بات کریں،کسی مسلمان کا قتل جہالت ہے۔

ادھر شیخ الحدیث مولانا ادریس پر حملہ کرنےوالے نیٹ ورک کاسراغ لگا لیا گیا،سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مبینہ حملہ آوروں کی تصاویر حاصل،ایک ملزم کی شناخت کر لی گئی،پولیس کے مطابق شناخت ہونےوالا دہشت گرد کالعدم تنظیم کا رکن ہے، تفتیشی ٹیم نے مولانا ادریس کے ڈرائیور کا بیان قلمبند کر لیا۔