واشنگٹن:(بیورورپورٹ)سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر بڑی پذیرائی ،امریکی کانگریس کی پاکستان کے حق میں قرارداد، ایران تنازع میں قابل اعتماد ثالث قرار دےدیا۔
رکن ال گرین کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کے متن میں کہا گیا ایران جنگ کے دوران پاکستان کا نہ صرف فریقین میں سفارتی رابطے قائم رکھنے میں اہم کردار بلکہ جنگ بندی و تعمیری مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں بھی بھرپور تعاون فراہم کیا،پاکستان کی جانب سے سفارتی وفود کی میزبانی اور مذاکرات کےلئے خصوصی انتظامات کوسراہتے ہیں،پاکستان نے امن عمل کامیاب بنانے کےلئے اپنے شہروں کی بندش و دیگر مشکلات برداشت کیں تاکہ جنگ کے خاتمے کی راہ نکالی جا سکے۔
قرارداد میں کہا گیاتنازع کے باعث ہزاروں افراد ہلاک و لاکھوں بے گھر ،جنگ کے مالی اخراجات بھی غیر معمولی سطح تک جاپہنچے،اندازوں کے مطابق تنازع پر روزانہ تقریباً ایک ارب ڈالر خرچ ہو رہے ہیں،جنگ نے عالمی توانائی سپلائی ،فیول مارکیٹ کو بھی شدید متاثر کیا،جنگ کا خاتمہ نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے مفاد میں ہے، پاکستان نے مقصد کےلئے انتہائی اہم و مثبت سفارتی کردار ادا کیا۔
امریکی رکن کانگریس نے کہاپاکستان کا غیر جانبدار شراکت دار کے طور پر کردار یاد دہانی سفارتکاری اب بھی آگے بڑھنے کا سب سے مو¿ثر راستہ ہے،کوششوں کو سراہ کر تباہی کی بجائے مذاکرات کو ترجیح دینے اور تنازع سے متاثرہ بےگناہ جانوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
امریکی کانگریس کی پاکستان کے حق میں قرارداد، ایران تنازع میں قابل اعتماد ثالث قرار دےدیا


















